اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نےمنگل کو شمالی شہرکرکوک میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج، پولیس اور عوامی رضاکار فورس نےشمالی صوبے صلاح الدین میں کافی پیش قدمی کی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کی بشارت دے رہی ہیں کہ عراق میں داعش کا خاتمہ قریب ہے- واضح رہے کہ عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کو آزاد کرانے کی کاروائياں اتوار سے شروع کردی ہيں- العالم نے رپورٹ دی ہےکہ صلاح الدین میں محاذ جنگ سے یہ خبریں مل رہی ہیں کہ عراقی فورس پیر کوالدور میں داخل ہوگئيں اور صوبہ دیالہ کے قریب واقع مطیبیج کے علاقے پر بھی قبضہ کرلیا- دوسری جانب سامرا میں آپریشنل کمان کے سربراہ عماد الزھیری نے کہا ہےکہ عراقی فوج نے صلاح الدین صوبے کو آزاد کرانے کے پہلے مرحلے میں سامرا کے مشرق میں دو سو مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گروں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- جبکہ تکریت شہر کے بہت سے علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزادکرالیا گیاہے.
.......
/169